1 جولائی 2014 - 15:37
سعودی عرب میں شیعیت کے خلاف اقدامات، آیت اللہ مکارم شیرازی کی تنقید

ایران کے بزرگ عالم دین اور مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے آل سعود حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے جید عالم دین آیت اللہ شیخ باقرالنمر کو سزائے موت سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

ابنا: آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی نے آج اپنے ایک بیان میں سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے بعض مظالم کا ذکر کرتے ہوئے سعودی حکمرانوں کو خبردارکیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات تمام شیعوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے بیان میں آيا ہے کہ اس ملک کے شیعہ نشین علاقے احصاء اور القطیف میں شیعہ مسلمانوں کو مذہبی امور انجام دینے کی آزادی کے مطالبے پر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے اور ان کے رہنماؤں کو حریت پسندی کے جرم میں سزائے موت تک سنائی جارہی ہے جسے برداشت نہيں کیاجائےگا۔ آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی کے بیان میں آیا ہے کہ سعودی حکمرانوں کوچاہئے کہ اس طرح کے تشدد اور مظالم کے بجائے شیعہ مسلمانوں کا درد دل سنیں، ان کے پامال شدہ حقوق کو بحال کریں اور مذہبی آزادی سمیت ان کے جائزحقوق کو تسلیم کریں۔

.......

/169